’پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے‘

’پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے‘
لسبیلہ ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی جانب سے بڑا تحفہ ہے۔ بدقسمتی سے ہم نے اللہ کے دیئے ہوئے تحفے کی قدر نہیں کی۔ لوگوں کی زندگی بہتر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ پودے لگانے والے کارکنوں اور مقامی افراد سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ لسبیلہ میں سیاحت کے فروغ کے وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان میں مسلم ممالک کے سیاحوں کو راغب کرنے کے کافی مواقع ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے۔ اب تک پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی۔ پاکستان میں مسلم ممالک کے سیاحوں کو راغب کرنے کے کافی مواقع ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مینگروز وہ درخت ہیں جو سب سے زیادہ آکسیجن دیتے ہیں۔ مینگروز گرمی کے اثرات کو روکتے ہیں۔ پاکستان کے ساحلی علاقے نہایت خوبصورت ہیں جہاں سیاحتی مقامات بنا سکتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔