پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، خطرہ ٹل چکا: وزیر خزانہ

پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، خطرہ ٹل چکا: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی ویلیو میں 7 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہیں۔ امپورٹس میں کمی ہوئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹس میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ آنے والے مہینوں میں پاکستان کے معاشی حالات مزید بہتر ہونگے جس سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی سطح پر چیلنج کا ماحول ہے۔ ہمارے پاس اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے وسائل کی کمی ہے۔ اس لئے بدقسمتی سے معاشی بوجھ عوام پر ڈالنا پڑا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بہت زیادہ مہنگائی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے سبسڈی واپس لے لی ہے، ٹیکسز میں اضافہ کرنا اور شرح سود بڑھانے سے گروتھ میں سست روی پیدا ہوئی۔ https://twitter.com/CNBCi/status/1557003774345953280?s=20&t=HU9KsFL1gP-8ts_wcYTgQA ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کیساتھ سٹاف لیول ڈیل ہو چکی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ رواں ماہ اگست میں ہی پاکستان کو آئی ایم ایف بورڈ سے رقم ادا کرنے کی منظوری مل جائے گی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب ملک کیلئے ڈیفالٹ جیسی صورتحال کا خطرہ ٹل چکا ہے۔ اگرچہ گذشتہ چند ماہ پہلے تک پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات کے شدید خدشات تھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے، لیکن عالمی سطح پر معاشی مشکلات ابھی بھی ہیں، ان سے نمٹنے کیلئے ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔ اسی لئے ہم نے بوجھ عوام پر منتقل کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔