شہبازگل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ، پولیس کے حوالے

شہبازگل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ، پولیس کے حوالے
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے ڈاکٹر شہباز گل کے کیس کی سماعت کی۔ پولیس حکام کا شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ملزم کا فون اور وہ پیپر برآمد کرنا ہے جس پر لکھی تحریر کو پڑھ کر اس نے نجی ٹی وی پر بیان دیا۔ https://twitter.com/PTIofficial/status/1557229694663147521?s=20&t=b1oT_aps3mUHvp7tXTWK7A پولیس کی جانب سے ملزم شہباز گل کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تفتیش ہونا بھی ابھی باقی ہے کہ نجی ٹی وی پر یہ پروگرام کس کے کہنے پر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہباز گل کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل پر غلط الزامات لگائے جا رہے ہیں، انہوں نے کسی کے کہنے پر پروگرام میں بات نہیں کی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وہ شہباز گل کو ریمانڈ پر جیل منتقل کرے۔ https://twitter.com/afzalBoltv/status/1557222761885466625?s=20&t=xYdR_tYr7wIrX8KoCZ6wjA پولیس کی تفتیشی ٹیم اور ڈاکٹر شہباز گل کے وکیل کے دلائل پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کچھ دیر بعد معزز عدالت نے پولیس کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کے صرف دو روز کیلئے جسمانی ریمانڈ کی اجازت دی۔ ڈاکٹر شہباز گل کا عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے نہ تو اپنی عوام کو اکسایا اور نہ ہی اداروں کیخلاف کوئی بات کی تھی۔ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو۔ مجھ پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔