مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی ایم این اے میاں سومرو کی نشست خالی قرار

مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی ایم این اے میاں سومرو کی نشست خالی قرار
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی۔جس میں کیا گیا کہ محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیراجازت غیرحاضر رہے اور یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔ ایوان نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔بعد ازاں محمد میاں سومروکی نشست خالی قرار دے دی گئی۔ خیال رہے کہ محمد میاں سومرو جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔