پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
کیپشن: پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے 22 اگست کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں 22 اگست ہی منظور ہے، جلسہ کی تیاری کیلئے بھی وقت چاہئے ہوتا ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

Watch Live Public News