عمران خان سیاسی حقیقت، تسلیم کیے بغیر استحکام ناممکن ہے، شاہ محمودقریشی

عمران خان سیاسی حقیقت، تسلیم کیے بغیر استحکام ناممکن ہے، شاہ محمودقریشی
کیپشن: عمران خان سیاسی حقیقت، تسلیم کیے بغیر استحکام ناممکن ہے، شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سیاسی حقیقت ہے۔ اب کسی کو برا لگے یا اچھا۔ اسے تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام ناممکن ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں 39 سال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا لیکن ایک سال میں درجنوں مقدمات ہو گئے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو برا لگے یا اچھا لگے بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے۔ 75 سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔ محمود اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں۔ جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔ بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔ 

انہوں نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل کی جیت پر مبارکباد بھی پیش کی۔

Watch Live Public News