پنجاب حکومت کا کلینکل شعبے بھی آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا کلینکل شعبے بھی آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کا سرکاری ہسپتالوں میں نان کلینکل کے بعد کلینکل شعبے بھی آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مریضوں کو بے ہوش کرنے والے انستھیزیا شعبہ بھی آوٹ سورس کیا جائے گا۔ سرکاری ہپستالوں کی ایمرجنسی وارڈ بھی پرائیوٹ شعبے کے حوالے کی جائیں گی۔ سرکاری ہسپتالوں میں بچہ ایمرجنسی وارڈ بھی نجی شعبے کو دی جائیں گے ۔

اس کے علاوہ گردہ اور مثانے سے پتھری لیزر کے ذریعے نکالی والی لیتھو ٹراپسی شعبہ بھی پرائیوٹ کیا جائے گا ۔ اور سرکاری ہسپتالوں میں بلڈ ٹرانسفیوژن کی سروسز بھی نجی شعبے کو دی جائیں گے ۔

ان میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ، ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال ، شیخ زید ہسپتال رحیم یا رخان ، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال فیصل آباد شامل ہیں۔

Watch Live Public News