کراچی کا سٹریٹ کریمنل ایف بی آئی ایجنٹ بن گیا

کراچی کا سٹریٹ کریمنل ایف بی آئی ایجنٹ بن گیا
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے سٹریٹ کریمنل کی امریکا کی مشہور زمانہ خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا ایجنٹ بننے کی حیرت انگیز کہانی سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کامران فریدی نام کا یہ شخص کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 3 کا رہائشی تھا۔ یہ کراچی میں سٹریٹ کرائم کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ پاکستانی شہری اور امریکا کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے ایجنٹ کامران فریدی نے دہشتگرد تنظیموں داعش اور القاعدہ کے کئی اہم اور سرکردہ مجرموں کو پکڑوانے میں امریکا کی مدد کی۔ کامران فریدی نے کراچی کے مشہور تاجر جابر موتی والا کی گرفتار کروانے میں بھی نہایت اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس پاکستانی شہری نے امریکہ میں دہشتگردی کے کئی ممکنہ حملے ناکام بنوائے۔ تاہم فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف بی آئی) نے فروری 2020ء میں کامران فریدی کیساتھ معاہدہ ختم کر دیا تھا۔ کامران فریدی پر الزام تھا کہ اس نے ایف بی آئی کے افسروں کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ اس جرم کی پاداش میں اسے دسمبر 2020 میں امریکی عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Watch Live Public News