آرمی چیف سید عاصم منیردورہ امریکا کیلئے روانہ

آرمی چیف سید عاصم منیردورہ امریکا کیلئے روانہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آج دورہ امریکا کیلئے روانہ ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آج سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے۔ جنرل سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران جنرل سید عاصم منیر امریکہ کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔