گریٹ کھالی نے بھارتیہ جنتا پارٹی جوائن کر لی

گریٹ کھالی نے بھارتیہ جنتا پارٹی جوائن کر لی
نئی دہلی: بھارت کے مشہور ریسلر دی گریٹ کھالی نے جمعرات کو دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ دہلی میں بی جے پی کے مرکزی دفتر میں پارٹی میں شامل ہوئے ۔ بھارت کے مشہور ریسلر دی گریٹ کھالی نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ آج کھالی نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ دہلی میں بی جے پی کے مرکزی دفتر میں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور بی جے پی ایم پی سنیتا دوگل نے انہیں پارٹی میں شامل کیا۔ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن کھالی کا اصل نام دلیپ سنگھ رانا ہے۔ کھالی پنجاب پولیس میں رہ چکے ہیں۔ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مانا جا رہا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ حالانکہ کھالی کا تعلق ہماچل پردیش سے ہے۔ لیکن وہ جالندھر میں کانٹی نینٹل ریسلنگ اکیڈمی (CWE) چلاتے ہیں۔ اس اکیڈمی میں کھالی نوجوانوں کو ریسلنگ کے گر سکھاتے ہیں۔ پارٹی کی رکنیت لیتے ہوئے کھالی نے کہا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہو کر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں نام اور دولت کی کمی نہیں تھی۔ لیکن وطن سے محبت نے مجھے کھینچ لیا۔ انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کی پالیسی ہندوستان کو آگے لے جانے کی ہے۔ اس سے متاثر ہو کر میں بی جے پی میں شامل ہوا ہوں۔ پارٹی جہاں بھی میری ذمہ داری عائد کرے گی میں اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔ پچھلے سال کے شروع میں گریٹ کھالی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا تھا۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ پنجاب الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔