اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا شہباز شریف جیسے کرپٹ آدمی کے ساتھ بات نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی کرپشن کی کہانیوں کے بعد دستاویزات بھی سامنے آرہی ہیں۔ 1998میں ان کا مجموعی سرمایہ ایک کروڑ48 لاکھ روپیہ تھا۔ 2018میں اس خاندان کے ایک ایک بندے کے پاس 7،7 اور 8،8 ارب روپے کی پراپرٹی آگئی ۔ انہوں نے کہا کہ 9000 روپے تنخواہ لینے والے ان کے ایک چپڑاسی ملک مقصود کے اکائونٹ میں اربوں روپے نکلے۔ عوام کے پیسوں سے رائے ونڈ کی دیواریں بنیں۔ شہباز شریف اپنی گاڑی میں عدالت آئے اور پیچھے کرائے کی ایمبولینس لائے اور یہ کہا کہ میں تو ایمبولینس میں آیا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے بندے کے ساتھ عمران خان کیسے ہاتھ ملا سکتا ہے۔ فائدہ ہو یا نقصان عمران خان ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔