پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کااحتجاج،حق لیکر ہی تحریک ختم ہوگی،حافظ نعیم

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کااحتجاج،حق لیکر ہی تحریک ختم ہوگی،حافظ نعیم
کیپشن: پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا مشترکہ احتجاج،اپنا حق لیکر ہی تحریک ختم ہوگی

ویب ڈیسک: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کا یہ غبارہ پھٹ جائے گا، ہم پچھے نہیں ہٹیں گے، قانونی جنگ لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی نے احتجاج کیا۔عوام الیکشن کمیشن کی نااہلی پر سراپا احتجاج ہیں،شہریوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگائے۔ دھاندلی ،جعلی و بوٹس ووٹ کسی صورت قبول نہیں۔ شہریوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں۔ بینرز اور پلے کارڈز میں الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے درج ہیں۔ 

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ ‏پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ تمہارا مقدمہ بھی جماعت اسلامی لڑے گی، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،احتجاج جاری رکھیں گے،پرامن مزاحمت کی تاریخ رقم کریں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے،جعلی مینڈیٹ کے غبارے میں بہت سوراخ ہیں یہ پھٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اب یہ تحریک عوام اپنا حق لیکر ہی ختم کریں گے،پہلے انہوں نے سروسز بند کردی،لیکن پاکستان کے عوام کچھ اور ہی سوچ کر بیٹھے تھے،عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،اس گلے سڑے نظام پر ایک تماچہ ہے،ملک میں عوام نکلے اور عوام کا مینڈیٹ ایک طرف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو اسٹیبلشمنٹ سے پلنے والے ہوں،پھر ایم کیو ایم جیسی چیزیں نکلنا شروع ہو جاتے ہیں،قربانی ہماری اور مسلط دہشت گردوں کو کردیا گیا،الیکشن کمیشن کی دہشت گردی اب نہیں چلے گی،ایم کیو ایم بھتہ خور منظور نہیں ہیں،جب دیکھا کہ حالات ساز گار ہیں،تو انہوں نے شب خون مارا ہے،جو ارب پتی اور کھرب پتی بن گئے،رزلٹ اور فارم 45 ہمارے پاس ہیں،پورے شہر میں کسی حلقے پر ایم کیو ایم کے ووٹ 10 ہزار بھی نہیں ہیں،شہر کے عوام نے بھتہ خوروں کو شکست دے دی۔

پہلے الیکشن نہیں کرانا چاہتے تھے، پھرموبائل سروس بند کردی، دھاندلی برداشت نہیں، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ملکی تاریخ کا بدترین دن تھا، کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، عوام اپنا حق لیکر رہیں گے، آج ہماری اس جہدوجہد کا آغاز ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دوپٹی کی چپل میں آنے والے ارب پتی بن گئے، جو اپنے قائد کے نہیں ہوئے ان کو شکست دے دی، سب لوگ سن لو، الیکشن کمیشن کا جعلی نتیجہ نہیں مانتے، جماعت نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ کو ترک کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمان مہیسر نے بھی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانا آپ کی ذمہ داری ہے،ایک سال سے حیلے بہانے بنا رہے تھے،9 فروری کو نتائج تبدیل کیے گئے،غیر آئینی اور غیر قانونی طور پھر قابض ہوئے،عمران خان کے سپاہی یہ نہیں مانتے ہیں ۔