آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمن 

آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمن 

(ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن  کاکہنا ہے کہ  26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا پرامن ہوگا، احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری، سیاسی حق ہے، پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام اپنے حق کے لیے نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ  سول ملٹری بیوروکریسی، ججز ریٹائرڈ ہوکر کنٹریکٹ پر اعلیٰ عہدے لے لیتے ہیں، حکمران اشرافیہ مال بناتی یا باہر چلی جاتی ہے،  ہمارے فیصلے وہ لوگ کیوں کریں جن کا ملک سے کوئی تعلق نہیں، عوام نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا، ملٹری اسٹیبلشمنٹ سوچے لوگ کیوں باتیں کرتے ہیں؟۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  جمہور کی رائے کو تسلیم کرنا پڑے گا، سوشل میڈیا پر پابندی مسائل کا حل نہیں،ادارے آئین پر عملدرآمد کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا،  نوجوانوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، ہمیں یہاں پوری عزت سے رہنا ہے۔

  حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ  موجود حکومت کی پوری دنیا میں کوئی ساکھ نہیں ہے، دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔

Watch Live Public News