مودی سرکار کا انتہا پسندانہ ایجنڈا خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، وزیراعظم

مودی سرکار کا انتہا پسندانہ ایجنڈا خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی پر اکسانے والی ہندوتوا کانفرنس کے خلاف مودی سرکار کی مسلسل خاموشی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری نوٹس لے۔ مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا سمٹ میں 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کی بات کی گئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا بی جے پی اس نسل کشی کی حمایت کرتی ہے؟ انتہا پسند نظریات رکھنے والی بی جے پی مودی سرکار کے دور میں ہندوتوا گروہ اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا انتہا پسندانہ ایجنڈا خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔