خبروں کے حصول کیلئے ٹوئٹر کا پہلا نمبر

خبروں کے حصول کیلئے ٹوئٹر کا پہلا نمبر
خبروں کے حصول کے لئے ٹوئٹر ایپل ایپ اسٹور پر سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کے پلیٹ فارم سنبھالنے کےبعدسے ہی ٹوئٹر ایپل ایپ اسٹور میں خبروں کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، ٹوئٹرنے ایپ اسٹور پر 9 جنوری 2023 کو پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایلون مسک کے مالک بننے کے بعد ٹوئٹر پہلے نمبر پر آیا ہو۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی خبروں کے حوالے سے ٹوئٹر 12 اکتوبر 2022 تک ایپل ایپ اسٹور میں ساتویں نمبر پر تھا، تاہم 28 اکتوبر کو ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کو حتمی شکل دینے کے بعد، ایپ کی رینکنگ چھٹے نمبر پر آگئی ہے جب کہ 9 نومبر کو ٹوئٹر نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔ 11 دسمبر 2022 اور 8 جنوری 2023 کے درمیان ٹویٹر رینکنگ میں دوسرے نمبر رہا ہے، جب کہ 9 جنوری 2023 کو ٹوئٹر نے نمبر ون پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی تھی۔ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے ٹوئٹر پلیٹ فارم خریدنے کے بعد سے ٹوئٹر کی سب سے کم درجہ بندی نومبر میں 11ویں نمبر پر دیکھی گئی تھی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔