بھارت کو جتنا ہرائیں گے اتنی ہی پاکستان کی دھاک بیٹھے گی، رمیز راجہ

بھارت کو جتنا ہرائیں گے اتنی ہی پاکستان کی دھاک بیٹھے گی، رمیز راجہ
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل میچز میں بھارت کو جتنا ہرائیں گے اتنی ہی پاکستان کی دھاک بیٹھے گی۔ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنا بہت بڑی ایچویمنٹ تھی۔آپ نے موٹروے کی جگہ جی ٹی روڈ لے لی مگر پہنچ گئے، عقل کہتی ہیں جو ماڈل چل رہا ہے چھیڑ خانی نہ کریں وائٹ بال میں یہ ٹیم آوٹ اسٹیڈنگ ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ آئی سی سی سی کی فنڈنگ سے جتنا باہر نکلیں گے اتنا بہتر ہو گا، زیادہ تر ریسورسز کریٹ ہوتے ہیں آئی سی سی میں وہ انڈیا سے ہوتے ہیں، انڈیا کا مائنڈ سیٹ ہے کہ پاکستان کو مارجنلائز کرنا ہے پھر ادھر کے رہیں گے نہ ادھر کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کے اوپر ساری آئی سی سی کھڑی ہے، میں تو اس پر پوزیشن بڑی کلیئر رکھی ہوئی تھی، انڈیا کہتا ہے پاکستان نہیں جائیں گے ایشیا کپ بھی یہاں سے لے جائیں گے، ہارنا ہماری آپشن نہیں ہے ہمیں ہر دفعہ ثابت کرنا ہے انڈیا کو کہ ہم ان سے بڑی ٹیم ہیں. سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اگر لیڈرشپ ہے اس بورڈ میں تو انہیں ورلڈ کپ کے لیے بھی دو بار سوچنا چاہیے، یہ تو نہیں کہوں کہ ہر چیز ریورس کر دوں گا یا اپوزیٹ ڈائریکشن میں جاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی جے ایل ہوئے گی ہی ہوئے گی، یہ جتنا مرضی کنٹرورشل بنا لیں، یہ ماڈل کہیں جانے والا نہیں ہے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جتنا پیسہ کرکٹ بورڈ میں ہے یہ سب کرکٹرز کے لیے ہے، زبردستی کی چیزیں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سمجھ نہیں آتی اس کی وجہ کیا ہے، نئی ایڈمنسٹریشن آئی ہے تو اس نے کوئی نہ کوئی پنگا کرنا ہے، اس کے نیگیٹو رزلٹ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو فکسنگ میں ملوث ہیں، جو ٹینٹڈ ہیں اس سے محبت نہیں کی جاتی، میں اس ایرا میں کرکٹ کھیلا تھا جہاں نو لوگ میچ جیتنے کی کوشش کر رہے تھے دو ڈنڈی مار رہے تھے، میری کتاب میں ایسے لوگوں کی عزت نہیں کبھی نہیں ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت کام کیا کسی طرح باونس آئے تیز پچ بنے مگر ٹائم لیتا ہے ایک سوا سال کی گیم ہوتی ہے، کبھی پھر موقع ملا تو اس پر سب سے زیادہ کام ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔