وزیر اعلی محسن نقوی کا بچوں میں نمونیہ کے کیسوں میں اضافے پر اظہار تشویش

وزیر اعلی محسن نقوی کا بچوں میں نمونیہ کے کیسوں میں اضافے پر اظہار تشویش
لاہور: وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب میں بچوں میں نمونیہ کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نمونیہ سے جاں بحق ہوگئے، چلڈرن ہسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نمونیہ کے مریض ہیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور اعلی سطح کا اجلاس کی صدارت کی۔جس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کے پیڈز ہیڈز نے شرکت کی۔ اجلاس میں نموینہ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت ہوئی اور اہم فیصلےبھی لیے گئے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی، کلاس ون سے نیچے نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں۔ گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے ۔ ماہرین صحت کے مطابق سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نموینہ خصوصا بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹری صحت، سپیشل سیکرٹری صحت اور ماہرین صحت و سینئر ڈاکٹرز نے تجاویز دیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔