’ابتدائی‘ جوابی حملے میں حوثیوں نے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے

’ابتدائی‘ جوابی حملے میں حوثیوں نے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے
یمن کے حوثی گروپ کے ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان یحیٰ ساری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ "بحری افواج، میزائل فورس اور یمنی مسلح افواج کی ڈرون فورس نے بڑی تعداد میں بیلسٹک ، میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ ایک مشترکہ فوجی آپریشن کیا۔ جس میں ایک امریکی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے جو صیہونی اینٹیٹی کو مدد فراہم کر رہا تھا"۔ یہ کارروائی گزشتہ اتوار کو امریکی افواج کی طرف سے حوثی بحری جہازوں پر کیے گئے "بد نیتی پر مبنی حملے" کے جواب میں کی گئی ہے۔ترجمان یمنی حوثی گروپ یحیٰ ساری نے زور دیا کہ حوثی ان کے خلاف تمام دھمکیوں کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ " یمن کی مسلح افواج اسرائیلی بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو عرب اور بحیرہ احمر میں اس وقت تک جانے سے روکتی رہیں گی جب تک کہ جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم بھائیوں کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔"
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔