سونے کی فی تولہ  قیمت میں  بڑی کمی

سونے کی فی تولہ  قیمت میں  بڑی کمی

(ویب ڈیسک )  عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہو گیا، دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 2 ہزار 620روپے پر آگئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 308 ڈالر فی اونس ہوگیا۔