وزیراعظم عمران خان 15 جولائی کو تاجکستان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 15 جولائی کو تاجکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ تاجکستان کا فیصلہ، دو روزہ دورے کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کئی وفاقی وزراء،معاونیں اور حکومتی شخصیات بھی ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم 15 جولائی کو دو روزہ دورہ تاجکستان پر جائیں گے۔ عمران خان دورہ کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کئی مفاہمتی یادادشتوں پر دستخط کے موقع پر موجود ہوں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوران بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔