اسلام آباد: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جمیعت علمااسلام (ف) کے رہنمامولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد یوں میں اختلافات، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کومنانے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف کا لندن روانگی کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، نواز شریف لندن کی بجائے سعودی عرب سے دبئی جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھی دبئی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف فضل الرحمان کو دبئی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے اور مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کریں گے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن نے پشاورمیں سینئرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کو دبئی میٹنگ کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کواعتماد میں لیناچاہیے تھا، یہ سوال پی ڈی ایم میں موجود ہے کہ مسلم لیگ ن نے اب تک اتحادمیں شامل جماعتوں کواعتمادمیں کیوں نہیں لیاگیا۔ انہو ں نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک تھی جس کی اب ضرورت باقی نہیں رہی، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کاحصہ نہیں اس ان سے دبئی مذاکرات کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے، دبئی مذاکرات اچانک نہیں ہوئے بلکہ منصوبہ بندی سے ہوئے سب کواعتماد میں لیناچاہیے تھا۔