ویب ڈیسک: پاکستان امریکا انفنٹری رائفل کمپنی مشق 2024 اختتام پذیر ہو گئی جس کے سلسلے میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اختتامی تقریب کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں کیا گیا۔
پاک امریکا انفنٹری رائفل کمپنی کی مشق پہلی بار انسدادِ دہشت گردی کے شعبےمیں کی گئی۔
مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں کیا گیا، دونوں پیشہ ور افواج نے مشقوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکا کے سی جی 34 انفینٹری ڈویژن میجر جنرل چارلس بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں جوانوں نے اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور انسدادِ دہشت گردی کے تجربات سے مستفید ہونا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تبادلہ دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔