مخصوص نشستوں کامحفوظ فیصلہ کل سنایا جائےگا

مخصوص نشستوں کامحفوظ فیصلہ کل سنایا جائےگا
کیپشن: مخصوص نشستوں کامحفوظ فیصلہ کب آئےگا؟سپریم کورٹ ججزکااجلاس طلب

ویب ڈیسک:سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت فل کورٹ کا مشاورتی اجلاس ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، جو کل سنائے جانے کا مکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت عدالت عظمٰی کے فل کورٹ بینچ کا مشاورتی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں فل کورٹ کے 13 ججز شامل ہیں۔

جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، اطہر من اللہ، سید حسن اظہر رضوی، شاہد وحید، عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ججز کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے کے حوالے سے آج فل کورٹ ججز کا اہم اجلاس طلب کیا تھا۔

Watch Live Public News