ویب ڈیسک: روپے کی قدر میں کمی کو صوبائی قرضوں میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کا 1644 ارب کے قرض کا 99.9 فیصد بیرونی قرض پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے قرضوں کا 70.8 فیصد امریکی ڈالرز کے قرض پر مشتمل ہے۔ پنجاب کے قرضوں میں جاپانی ین 4.7 فیصد اور چائنیز یوآن 2.5 فیصد شامل ہیں۔
پنجاب حکومت اس وقت 1644 ارب روپے کی مقروض ہے لیکن گزشتہ سال دسمبر میں قرض 1704 ارب تھا۔ اسی طرح ستمبر 2023 میں بھی پنجاب حکومت 1704 ارب روپے اور جون 2023 میں 1707 ارب روپے کی مقروض تھی۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے قرضوں میں 3.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جنوری 2024 سے مارچ 2024 تک 18 ارب کے قرض کم ہوئے۔ پنجاب حکومت مجموعی طور پر 5.91 ارب امریکی ڈالرز کی مقروض ہے۔