(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت کیس میں سزا سنانے والے جج قدرت اللہ کو بھی ترقی دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ سینئیر سول ججز کو ترقی دے دی ہے۔ پانچوں ججز کو سینئیر سول جج سے ترقی دے کر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیا گیا ۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت کیس میں سزا سنانے والے جج قدرت اللہ کو بھی ترقی دیدی گئی ہے۔اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں سینئیر سول جج عامر عزیز ، نصر من اللہ ، محمد شبیر ، قدرت اللہ اور مجاہد رحیم شامل ہیں۔