پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے10جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے10جون ، 2021
ملک بھرمیں گرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 2500 میگاواٹ تک پہنچ گیا، کئی گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ بندش سے معمولات زندگی متاثر،طلباء کے ساتھ والدین نے بھی چلچلاتی دھوپ میں اسکول کھولنے پر تحفظات کا اظہارکردیاپاکستان میں کورونا کا زورکم ہونے لگا ، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیس رپورٹ، مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار 529 ہو گئی، فعال کیسز 44 ہزار 236 ریکارڈ، 8 لاکھ 71 ہزار 668 مریض صحت یاب بھی ہو چکےکوروناپابندیوں میں نرمی،حکومت نے کاروبارہفتےمیں دودن کی بجائے ایک دن بند رکھنےکااعلان کردیا ،اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعطیل کا فیصلہ صوبےخودکریں گے، دفاترمیں سوفیصدحاضری یقینی بنانےکی ہدایت،18سال سےزائد عمرکےافرادکل سےواک ان ویکسی نیشن کراسکیں گےقومی اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی،ذرائع کے مطابق حکومت زراعت ،صنعت اور خدمات کے شعبوں میں معاشی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی، مہنگائی میں کمی کا ہدف پورا نہ کیا جا سکا ،تجارتی اور بجٹ خسارہ بھی بے قابو رہا،11 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 91 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 23 ارب 29 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان نے کل تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، وفاقی حکومتی کی معاشی ٹیم ارکان قومی اسمبلی کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی

Watch Live Public News