سعید غنی نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا

سعید غنی نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا

کراچی ( پبلک نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ محکمہ کالجز سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ‏صوبہ سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی اور بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے ہوں گے۔ امتحانی پرچے اختیاری مضامین کے 60 فیصد حصے سے ہوں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ بارہویں جماعت کے پرچے کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔ 50 فیصد اختیاری،30 فیصد مختصر جبکہ 20 فیصد تفصیلی سوال جواب پر مشتمل امتحانی پرچہ ہوگا۔

محکمہ کالجز سندھ کے مطابق رواں سال پریکٹیکل کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ گیارہویں جماعت کے امتحانات بارہویں جماعت کے امتحانات کے بعد ہوں گے۔ تمام تدریسی و غیر تدریسی کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔