سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق خاندان کا مؤقف سامنے آگیا

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق خاندان کا مؤقف سامنے آگیا
سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق خاندانی ذرائع کا بیان سامنے آگیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خاندان کی طرف سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔ اپنی بیماری (امائلائیڈوسس) کی پیچیدگی کی وجہ سے پچھلے 3 ہفتوں سے اسپتال میں داخل ہیں۔ وہ بیماری کی پیچیدگیوں سے گزر رہے ہیں، ان کی روزمرہ زندگی میں آسانی کے لیے دعا کریں۔ دوسری جانب پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف بیماری (امائلائیڈوسس) کیلئے زیر علاج ہیں، انتہائی نازک طبیعت سے متعلق اطلاعات درست نہیں۔ خیال رہے کہ سابق صدر طویل عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔