سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس سندھ کابینہ نے نئے مالی سال 2023-2024 کے بجٹ کی منظوری دے دی ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں صوبائی بجٹ 2023-2024 پیش کریں گے۔ دستاویز کے مطابق صوبائی بجٹ 2023-2024 کا کل حجم 2244 ارب روپے ہے، ترقیاتی بجٹ 6کھرب 89 ارب 10 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ہوگا، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر 3 کھرب 80 ارب روپے مختص جبکہ ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر 30 ارب روپے مختص ہیں ۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر 2 کھرب 66 ارب 69 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص،وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹس پر 12 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص اور نئے مالی سال کے لئے 5 ہزار 248 ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں ، 3 ہزار 311 جاری ترقیاتی منصوبے ( نامکمل منصوبے ) اور 1937 نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین کھرب 80 ارب روپے مختص اس کے ساتھ جاری ترقیاتی یا نامکمل منصوبوں پر 2 کھرب 91 ارب 72 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر 88 ارب 27 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔