وزیراعظم شہباز شریف کی نریندر مودی کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی نریندر مودی کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
کیپشن: Prime Minister Shehbaz Sharif congratulated Narendra Modi on taking oath of office

ویب ڈیسک: نریندر مودی نے تیسری مرتبہ بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جس کے بعد انہیں عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نریندر مودی کو بھارت کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے لکھا ہے کہ نریندر مودی کو بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Watch Live Public News