قاتل نے دوست کو قتل کرکےبیوہ سےشادی کرلی،واپسی پردونوں گرفتار

قاتل نے دوست کو قتل کرکےبیوہ سےشادی کرلی،واپسی پردونوں گرفتار
کیپشن: قاتل کی قتل کےبعدمقتول کی بیوی سےشادی

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے کراچی کےعلاقے گلشن اقبال پولیس کی مدد سے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران باغبان پورہ میں شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری و مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ  قاتل کے ہمراہ مقتول ناصر کی بیوی فرح کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم وسیم 15 ماہ سے کراچی کے علاقے مدہو گوٹھ میں روپوش تھا،ملزم نے ناصر نامی شخص کو 5 گولیاں مار کر قتل کیا تھا، قتل کے بعد ملزم مقتول کی بیوی کو لے کر راولپنڈی چلا گیا تھا۔

فرخ رضا نے کہا کہ راولپنڈی سے کوچ کے ذریعے ملزم کراچی آگیا تھا،قاتل نے مقتول کی بیوی سے دوسری شادی کرلی تھی،قاتل کا مقتول اور مقتول کا قاتل کی بیوی سے تعلق تھا،باغبان پورہ میں قتل کے وقت قاتل کی بیوی فریحہ بھی موجود تھی۔

فرخ رضا نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے ایسٹ پولیس سے مدد طلب کی تھی، گلشن اقبال پولیس نے ملزمان کوتلاش کیا اور گرفتار کیا،گرفتار ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

Watch Live Public News