ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کا امکان

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی حکام کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویزے جاری کرنے کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر یا نومبر میں کھیلا جائے گا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اپنی پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ویزوں اور سکیورٹی کے مسائل ہیں اگر یقین دہانی نہ کرائی گئی تو ورلڈ کپ کو کہیں اور منتقل کیا جا سکتا ہے۔

احسان مانی نے اس حوالے سے آئی سی سی حکام سے تحریری گارنٹی بھی مانگی تھی۔

اس بارے میں آئی سی سی کو خط لکھے جانے کے بعد اب جواب کا انتظار ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی ہمیشہ اپنی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کرتا رہا ہے تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس متعلق مثبت پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔