مچھیرا بیش قیمتی بلیومارلن پکا کر کھا گیا

مچھیرا بیش قیمتی بلیومارلن پکا کر کھا گیا

عالمی میڈیا پرآنے والی خبروں کے مطابق نائجیریا سے تعلق رکھنے والے مچھیرے نے بلیو مارلن مچھلی کو پکڑا تاہم وہ اس کی قیمت سے لاعلم ہونے کی وجہ سے اسے پکا کر کھا گیا۔

نایاب نسل کی مچھلی کھانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین اس مچھیرے کی قسمت کو کوس رہے ہیں اور اس کی کم عملی پت تبصرے کر رہے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق نایاب نسل کی بلیو مارلن کی فی پاؤنڈ قیمت 31000 ڈالرز ہے، وزن کے حساب سے مچھیرے کی جانب سے پکڑے جانے والی مچھلی کی قیمت 26 لاکھ امریکی ڈالرز ہوتی جس سے اس کی قسمت کھل سکتی تھی۔

رپورٹس کے مطابق یہ مچھلی کھانے کے حساب سے صحت افزاء نہیں ہے اس میں کئی مرکبات انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم یہ جاپان سمیت کئی ممالک میں شوق سے کھائی جاتی ہے۔ بلیو مارلن اٹلانٹک اور پیسیک کے سمندروں میں پائی جاتی ہے جسے پکڑنے کے لیے فشر مین ساری زندگی کوشش کرتے ہیں تاہم یہ کم ہی ہاتھ لگتی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔