پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 10 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 10 مارچ 2021
حکومت کا پنجاب کے 7شہروں میں پندرہ مارچ سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان ٗ لا ہور ٗ راولپنڈی ٗ فیصل آباد ٗ ملتان ٗ گجرات ٗگوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے دو ہفتوں کیلئے بند ہوں گے۔ خیبر پختونخواہ میں بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ ٗ کورونا کے بڑھتے کیسز کیے با عث این سی او سی کی نئی حکمت عملی منظر عام پر آگئی جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریباً ٹھیک ہیں ٗ پنجاب اور خیبر پختونخواہ ٗ آزاد کشمیر میں مسائل نظر آئے۔ پنجاب کے سات شہروں میں 28مارچ تک تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔صوبائی حکومت حالات خراب ہونے پر سکول بند کر سکتی ہے۔ملک بھر میں شام 6بجے سے تفریحی پارکس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ٗ ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں سینما ہالز کو 15مارچ سے کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے ٗ ہوٹلز کے اندر کھانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ آؤٹ ڈور اکٹھ میں 300سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی۔ ان تمام فیصلوں پر 12اپریل کو نظر ثانی ہو گی۔پرائیویٹ سکولز مالکان نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ٗ امتحانات ہو رہے ہیں ٗ ایسے میں سکول بند نہیں کر سکتے ٗ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز کا ردعمل ٗکہتے ہیں مائیکرو لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جائے ٗ یونیسف کے مطابق سکولز کی بندش سے چار کروڑ پاکستانی طلباء کی تعلیم مستقل متاثر ہوئی ہے۔مہلک کورونا وائرس ایک روز میں مزید 43زندگیاں نگل گیا ٗ 1786افراد میں وائرس کی تصدیق ٗ فعال کیسز کی تعداد 16ہزار 699ہو گئی ٗ 1664مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا

Watch Live Public News