“محنت کش پناہ گاہوں سے کھانا کھاتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے”

“محنت کش پناہ گاہوں سے کھانا کھاتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے”

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ محنت کش پناہ گاہوں سے کھانا کھاتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔ پناہ گاہوں میں معیاری کھانا بہتر طریقے سےت قسیم کرنا چاہئے۔ احساس پروگرام کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

“کوئی بھوکا نا سوئے” پروگرام کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کودیکھ کربہت خوشی ہوتی ہے۔ احساس پروگرام کی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سب سے مشکل کام مزدوروں کا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ محنت کش پناہ گاہوں سےکھانا کھاتے ہیں توخوشی ہوتی ہے۔ محنت کش کے لیے پناہ گاہ کسی نعمت سےکم نہیں۔ پناہ گاہوں میں مجبور اور بے کس لوگ آتے ہیں۔ پناہ گاہوں میں معیاری کھانا بہتر طریقے سے تقسیم کرنا چاہئے۔

انھوں نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں کا معیارخراب نہیں ہونے دینا۔ ایسے علاقے بھی  ہیں جہاں دیہاڑی دار بھوکے سوتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔