ویب ڈیسک: مودی کے بھارت میں موجود فوج کی بہادری کا ایک غبارے نے پول کھول دیا ہے۔
ہاں جی! مقبوضہ جموں کشمیر میں پاکستان کی قومی ایئرلائن جیسا ایک غبارہ کیا اترا، بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ضلع کٹھوا کے علاقہ میں پی آئی اے جہاز کی شکل پر مبنی ایک غبارہ گرا ہے جس پر چاند اور ستارہ بھی بنے ہوئے ہیں۔ ہیرانگر سیکٹر کے سوترا چک کے قریب سے ملنے والے اس غبارے نے بھارتی فوج کی دوڑیں لگوا دی ہیں۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ غبارے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس پر مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے ٹوئٹر پر دلچسپ مطالبہ بھی کر دیا ہے کہ ہمارا پائلٹ واپس کرو مودی، جہاز رکھ لو۔
ہمارا پائیلٹ واپس کرو مودی، جہاز رکھ لو۔ https://t.co/Tc9j24Jx7f pic.twitter.com/NgueLfXmEp
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 10, 2021
خیال رہے کہ قبل ازیں بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا جو 2015 میں پٹھان کے علاقہ سے پکڑا تھا۔ ایسا ہی ایک واقعہ 2017 میں سامنے آیا تھا۔