خوش ترین ممالک میں پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟

خوش ترین ممالک میں پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟
اقتصادی، سیاسی اور دیگر بحران بھی پاکستانی عوام کی عمومی خوشی میں کمی لانے میں ناکام رہے اور 1 سال کے دوران پاکستان کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خوشی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری کی گئی ہے ۔ دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان 137 میں سے 108 ویں نمبر پر رہا ہے ۔ گذشتہ سال پاکستان اس فہرست میں 121 ویں نمبر پر تھا یعنی کہ 1 سال میں رینکنگ میں 13 درجے بہتری آئی ہے ۔اس کے برعکس بھارت میں ناخوشی کا احساس بڑھا اور وہ 137 ممالک کی فہرست میں 126 ویں نمبر پر رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر حالات خراب ہو رہے ہیں مگر لوگوں میں امید اور خوشی کا احساس بھی بڑھا ہے ۔درحقیقت کورونا وائرس کی وبا سے پہلے کے مقابلے میں اس وقت عالمی سطح پر لوگوں میں خوشی کا احساس 25 فیصد زیادہ بڑھ گیا ہے۔ فہرست مرتب کرنے والے ماہرین کا کہنا ہت کہ مشکل برسوں کے باوجود بھی مثبت جذبات کی شرح منفی جذبات کے مقابلے میں دگنا زیادہ ہے اور مثبت سماجی تعاون کی شرح اب بھی تنہائی کے مقابلے میں دگنا زیادہ ہی ہے ۔ اس فہرست کیلئے 150 سے زائد ممالک کے افراد سے 2020 سے 2022 کے دوران ہونے والے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے درجہ بندی کی گئی ہے ۔ دنیا کے دس خوش ترین ممالک کے نام اس درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی متوقع زندگی، فی کس آمدنی ، آزادی، سخاوت اور کرپشن کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔ یورپی ملک فن لینڈ مسلسل چھٹے سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا جب کہ ڈنمارک اور آئس لینڈ بھی بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہی رہے ہیں ۔ اس سال اسرائیل نے چوتھا نمبر حاصل کیا جو گزشتہ سال 9 ویں نمبر پر تھا جس کے بعد نیدرلینڈز 5 ویں، سوئیڈن چھٹے، ناروے 7 ویں، سوئٹزر لینڈ 8 ویں، لگسمبرگ 9 ویں جبکہ نیوزی لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا۔ آسٹریا، آسٹریلیا، بیلجیئم، چیک ریپبلک، برطانیہ ،کینیڈا، آئرلینڈ، امریکا، جرمنی، اور لتھوانیا بالترتیب 11 سے 20 ویں خوش ترین ملک قرار پائے ہیں۔ اس کے مقابلے میں دنیا میں سب سے ناخوش ملک افغانستان رہا جو 137 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے بعد لبنان 136 ویں کے ساتھ دوسرے جبکہ سیرالیون 135 ویں نمبر کے ساتھ تیسرا ناخوش ملک قرار پایا۔ دنیا کے 20 ناخوش ممالک میں زمبابوے (134 ویں)، کانگو (133 ویں)، بوٹسوانا (132 ویں)، ملاوی (131 ویں)، کمروز (130 ویں)، تنزانیہ (129 ویں)، زیمبیا (128 ویں)، مڈغاسکر (127 ویں)، بھارت (126 ویں)، لائبیریا (125 ویں)، ایتھوپیا (124 ویں)، اردن (123 ویں)، ٹوگو (122 ویں)، مصر (121 ویں)، مالی (120 ویں) گیمبیا (119 ویں) اور بنگلا دیش (118 ویں) شامل ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔