چوہنگ : لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ،4 افراد زخمی

چوہنگ : لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ،4 افراد زخمی

(ویب ڈیسک ) لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں  لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ   فائرنگ کی زد میں آ کر 2 راہ گیروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں میں 40 سالہ آصف، 35 سالہ نثار شامل ہیں،زخمی ہونے والوں میں  22 سالہ ذیشان اور 15 سالہ بلال بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News