نئی دہلی ( ویب ڈیسک )عالمی نشریاتی ادارے کے مایہ ناز مسلمان میزبان فرید ذکریا نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا مودی کے ساتھ ملا ہوا ہے ٗ مودی کے دور میں بھارتی میڈیا تباہ ہو گیا ہے ٗ اب وہاں پر آزاد میڈیا نہیں ہے ٗ کورونا کی صورتحال میں مودی سرکار پر کوئی دبائو نہیں ڈالا گیا ٗ انڈیا میں کورونا سے جو ہلاکتوں ہو رہی ہے ان میں بھارتی میڈیا بھی ذمہ دار ہے کیونکہ انہوں نے سچ کو چھپایا ۔عالمی نجی ٹی وی کے معروف صحافی فرید ذکریا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں کورونا اس حد تک پھیلنے کا ذمہ دار بھارتی میڈیا ہے کیونکہ مودی کے زیر اثر بھارتی میڈیا نے عوام کو اصل حقائق سے دور رکھا اور ابھی بھی انڈیا میں تباہی کی اصل صورتحال چھپائی جا رہی ہے جو جاننے کا بھارتی عوام کا حق تھا کیونکہ اس طرح سے بھارتی عوام کو اصل صورتحال کا اندازہ ہوتا لیکن بھارتی عوام سے سچ چھپایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے موقع پر انڈین میڈیا نے بہت غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جائے اور اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ انڈیا میں اب آزاد میڈیا نہیں رہا ٗ زیادہ تو ٹی وی چینلز مودی کی حکومت کی بے جا حمایت کرتے ہیں اور جو ٹی وی چینلز سچ بولنے کی کوشش بھی کرتے ہیں ان کو حکومت کی طرف سے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا نے کی کوشش کی جاتی ہے۔