مکہ معظمہ (ویب ڈیسک ) سعودی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس سال معمول کے مطابق حج ہو گا اور پوری دنیا سے عازمین حج اس سال اپنا مذہبی فریضہ سرانجام دیں گے مگر اس کیلئے خصوصی کورونا ایس او پیز جاری کئے جائیں گے۔سعودی حج و عمرہ کی وزارت کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال حج ہو گا مگر اس کیلئے کورونا کی خصوصی ایس او پیز جاری کی جائیں گی ٗ زائرین کی صحت و سلامتی کیلئے ہر طرح کے انتظامات کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے ایک مکمل پا لیسی گائیڈ لائن تیار کی جا رہی ہے ٗ اس حوالے سے تفصیلی امور کا اعلان چند روز میں کیا جائیگا۔مزید کہا گیا کہ زائرین کی صحت و سلامتی اور عالمی وبا کی ایس و پیز پر عملدرآمد کے مکمل انتظامات ہوں گے ٗ محفوظ ماحول کے ساتھ ساتھ تمام سہولتیں اور آسانیاں بھی فراہم کی جائیں گی ٗ اس حوالے سے وزارت صحت مسلسل کئی امکانات کا جائزہ لینے میں مصروف ہے ۔