فرح خان کے اثاثوں میں پی ٹی آئی دور میں کتنا اضافہ ہوا؟

فرح خان کے اثاثوں میں پی ٹی آئی دور میں کتنا اضافہ ہوا؟
لاہور: فرح خان کے لیگل ٹیکس ایڈوائزر بہول اسد رسول نے فرح خان کے اثاثوں بارے غلط خبریں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں فرح کے اثاثے ستر کروڑ تھے اور پی ٹی آئی دور میں پانچ کروڑ کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق فرح خان کے ٹیکس ایڈوائزر ایڈووکیٹ اسد رسول نے اپنی مؤکلہ پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ بہول رسول نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں فرح بی بی کی دولت میں چار گنا اضافے کی بات غلط ہے، ان کے 30 جون 2018 تک اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019میں بھی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آئی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں اثاثے ڈکلیئر کیے گئے، اثاثے 30 جون 2018 تک بنائے تب عمران خان کی حکومت نہیں تھی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ ساڑھے تین سال پنجاب کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا جب کہ فرح خان نے عمران خان کی ایما پر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا، عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کو 32 کروڑ کا فائدہ پہنچایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔