انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 7 ڈالرکمی سے 105 ڈالر 94 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے،ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 6.1 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ ادھر امریکی کروڈآئل کی قیمت میں 1.98 فیصدکمی ہوئی،جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 101 ڈالرفی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 103.8 ڈالرہوگئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں 12 فیصد کمی ہوگئی جس کے بعد دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت 7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پرمجود ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔