بلاول بھٹو کو چینی ناظم الامور کی وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کی مبارکباد

بلاول بھٹو کو چینی ناظم الامور کی وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کی مبارکباد
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئے نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کی مبارک باد دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئے کی دفتر خارجہ آمد ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئے نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کی مبارک باد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئےکے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا میں پائیدار اور مسلسل تعلقات کی ایک لازوال مثال ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں تجارتی عمل کو فروغ دے گا، پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔