یوٹیوبر عادل راجہ ملک کو بدنام کر رہا ہے،ایکس سروس مین سوسائٹی

یوٹیوبر عادل راجہ ملک کو بدنام کر رہا ہے،ایکس سروس مین سوسائٹی
کیپشن: یوٹیوبر عادل راجہ ملک کو بدنام کر رہا ہے،ایکس سروس مین سوسائٹی

ویب ڈیسک: ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عادل راجہ نے 2022 میں بیرون ملک فرار ہونے کے بعد پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی پلیٹ فارم کا غلط استعمال شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ کر باضابطہ شکایات درج کرادی۔

ایکس سروس مین سوسائٹی کے خط کے مطابق عادل راجہ 2018 تک پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا میڈیا کوآرڈینیٹر تھا۔ اب وہ اس پلیٹ فارم کے غلط استعمال کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کر رہا ہے۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ عادل راجہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوری بند کیے جائیں۔

خط کے مندرجات کے مطابق ایک سروس مین سوسائٹی سے الگ ہوتے وقت عادل راجہ ( ایکس) اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے پاس ورڈ بھی لے گیا۔اب وہ ان پلیٹ فارمز کو پاکستان کے خلاف پروپگینڈے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

پی ٹی اے کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عادل راجہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو کچھ بھی پوسٹ کرتا ہے اس کا ایکس سروس مین سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

خط کے مندرجات کے مطابق عادل راجہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ وہ بے بنیاد باتیں پھیلاکر عوام کو گمراہ کر رہا ہے اِس لیے اُسے روکنے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News