(ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں اسلامی جمیعت طلبہ فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کر رہے ہیں ، احتجاج کے دوران پولیس اور طلبہ آمنے سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان ،کاشف چوہدری سمیت دیگر ریلی کی قیادت کررہے ہیں ۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود ہیں۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔
پولیس نے کارکنان کو سرینہ چوک سے آگے جانے سے منع کردیا۔ کارکنان نے خاردار تاریں عبور کرلیں اور پولیس پر بوتلیں پھینکنا شروع کردی۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے پولیس پر ڈنڈے بھی برسائے ۔
اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد خان بھی موجود تھے ۔ سٹیج سے کارکنان کو بار بار منع کیا گیا۔