پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ خلیجی اخبار کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں مگر دونوں کی جانب سے ابھی تک ان خبروں کی نہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ثانیہ مرزا نےفوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ ’ٹوٹے دل کہاں جائیں، اللہ کی تلاش میں۔‘ خیال رہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹ کے سٹار شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، شعیب اور ثانیہ کا چارسالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔