ملکی تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ نے 55 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی

ملکی تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ نے 55 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ملکی تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار 340 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو رہا ہے، توقع ہے مستقبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔