اسرائیلی فورسز نے 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں الشفا ہسپتال پر 5 بار بمباری کی، وزارت صحت

اسرائیلی فورسز نے 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں الشفا ہسپتال پر 5 بار بمباری کی، وزارت صحت
ترجمان وزارت صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں الشفا ہسپتال پر 5 بار بمباری کی۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جمعرات کی رات سے اب تک الشفاء ہسپتال کی عمارتوں پر 5بار بمباری کی ہے۔اسرائیل فورسز نے میٹرنٹی ڈیپارٹمنٹ اور آؤٹ پیشنٹ کلینک کی عمارت پر گولہ باری کی۔ انہوں نے کہا کہ صبح سویرے ہونے والے حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے لوگوں کو انخلا کی تنبیہ کی ہے لیکن القدرہ نے کہا کہ یہ ناممکن تھا۔ انہوں نے کہا، "ہم انکیوبیٹرز میں 45 بچوں، انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں 52 بچوں، سینکڑوں زخمیوں اور مریضوں اور ہزاروں بے گھر ہونے والوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔"

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔