وزیراعظم عمران خان کا عظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار،وصیت کے مطابق ، فیصل مسجد کے احاطہ میں تدفین کا اعلان،کہا انہوں نے ملک کو ایٹمی ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا،پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے محبت کرتی ہے پاکستان اور ایک محسن سے محروم ہوگیا،ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،ڈاکٹر عبدالقدیرخان کوگزشتہ رات طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے، مرحوم کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی سابق صدر آصف علی زرداری کا بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس،کہا ان کی ملک کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، شہباز شریف کا محسن پاکستان کی وفات پر رنج اور افسوس کا اظہار، کہا ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان اور اس کے مفادات کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، مادی مفادات کے بجائے پاکستان کے لئے کام کرنا پسند کیا افواج پاکستان کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پراظہار افسوس ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کا گہرے دکھ کا اظہار ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئےگراں قدر خدمات انجام دیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی ملکی دفاع کے لئے اعلیٰ خدمات، 3 بار صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، ڈاکٹرقدیر کو ہلال امتیاز اور نشان امتیاز سے بھی نوازاگیا