'مارچ کی بات کرتاہوں تو یہ لوگ کانپ جاتےہیں'

'مارچ کی بات کرتاہوں تو یہ لوگ کانپ جاتےہیں'
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کہ مارچ کی بات کرتاہوں تو یہ لوگ کانپ جاتےہیں، کیا حکمت عملی ہوگی کسی کو بھی نہیں پتہ، میری اسلام آباد مارچ کی تیاری مکمل ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف چار مرتبہ لانگ مارچ کیاگیا، سندھ میں جلسوں میں آنے کیلئے لوگوں کو پیسے دیتے ہیں، مریم بی بی نے لانگ مارچ کیا مگر وہ جی ٹی روڈ پر ختم ہوگیا، مولانا نے دو مرتبہ احتجاج کیا اور اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر دھرنا دیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس بتائے کہ کیا ہم نے ان لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا تھا، ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کہاکہ اگر کھانا چاہیے تو ہمیں بتادیں۔ عمران خان نے کہا کہ مارچ کی بات کرتاہوں تو یہ لوگ کانپ جاتےہیں، کیا حکمت عملی ہوگی کسی کو بھی نہیں پتہ، میری اسلام آباد مارچ کی تیاری مکمل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کی پلاننگ کو اچھی طرح جانتاہوں، میرے نوکروں کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر باپ بیٹی نے پریس کانفرنس کی، کہا گیا کہ ہمارے ساتھ بہت ظلم کیا گیا، انتقامی کارروائی کی گئی، میں یہ پوچھتا ہوں کہ کس نے آپ کے ساتھ ظلم کیا؟، لندن میں اربوں محلات خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔